شوگر ملز کا اضافی چینی کی برآمد کی اجازت تک گنے کی کرشنگ سے انکار
لاہور (92 نیوز) - شوگر ملز نے اضافی چینی کی برآمد کی اجازت تک گنے کی کرشنگ سے انکار کر دیا۔
چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن عاصم غنی عثمان نے دیگر عہدےداروں کیساتھ نیوزکانفرنس میں کہا کہ چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو انڈسٹری چلانا مشکل ہے۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین چودھری ذکا اشرف نے کہا کہ اگلے سال ایک بلین ڈالر کی چینی بننی ہے۔ شوگر ملز اس وقت چلیں گے جب ایکسپورٹ کی اجازت ملے گی۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 85 روپے ہے، دنیا میں سب سے سستی چینی پاکستان میں ہے۔ مارچ میں جب سیزن ختم ہو گا تو 10 سے 15 لاکھ ٹن چینی سرپلس ہو گی۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت نہ دیں اور چینی انڈر ریٹ بکتی رہے۔