Wednesday, April 24, 2024

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی برآمد کرنیکی اجازت مانگ لی

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی برآمد کرنیکی اجازت مانگ لی
August 25, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ ایسوسی کے مطابق چینی کی برآمد سے ملک ایک ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے۔

ایف پی سی سی آئی شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کی گئی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں روان سال 80 لاکھ ٹن چینی بنائی گئی جبکہ کھپت 60 لاکھ ٹن تک محدود ہے۔ اس لئے وافر چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ملک کو زرمبادلہ ذخائر حاصل ہوسکے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا کے بارشوں کے سبب گنے کی وافر پیداوار متوقع ہے۔ 20 لاکھ ٹن وافر چینی برآمد نہ کی تو ملوں کے لئے گنا خریدنا مشکل ہوگا اور کسانوں کو نقصان ہوگا۔

اس موقع پف ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سلیمان چاولہ نے کہا کہ اس وقت ملک کو زرمبادلہ زخائر کہ اشد ضرورت ہے جسے چینی کی برآمد سے فوری حاصل کیا جاسکتا ہے۔