اسلام آباد (92 نیوز) - شوگر ایڈوائزی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کرینگے۔ اجلاس میں شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ لے گی۔
شوگرایڈوائزری بورڈ کااہم اجلاس21نومبرکو طلب کرلیا گیا۔ نگران وفاقی وزیرصنعت وپیداوار گوہراعجاز نے شوگرایڈوائزری بورڈ اجلاس کی صدارت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوگر ملز مالکان کا چینی کی برآمد کامعاملہ پیش کئےجانے کا امکان ہے اسکے علاوہ شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک کا بھی جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شوگرملزمالکان نے مزید اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کامطالبہ کر رکھا ہے۔۔جبکہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی گنے کی کم از کم امدادی قیمت سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں کرشنگ سال 2023-24 کیلئے گنے اور چینی کی پیداوار کا تخمینہ بھی پیش کیا جائے گا۔