Saturday, April 20, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، بھارتی وزیراعظم مودی زیادہ تر تنہا رہے

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، بھارتی وزیراعظم مودی زیادہ تر تنہا رہے
September 16, 2022 ویب ڈیسک

سمر قند (92 نیوز) - بھارت کو ایک اور عالمی فورم پر جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا، سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم مودی زیادہ تر تنہا رہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی نہ ہوسکی۔ 2 روزتک نریندر مودی 2 اہم ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے منتظر رہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی بھارتی وزیراعظم مودی کو صرف حال چال پوچھ کر ٹال دیا۔ روسی صدر نے مودی سے کہا کہ آپ کی سالگرہ کا علم ہے لیکن مبارکباد نہیں دوں گا۔ ہم سالگرہ کی پہلے مبارکباد نہیں دیتے۔