Friday, April 19, 2024

شمالی وزیرستان میں شہید لانس نائیک شبیر احمد ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک

شمالی وزیرستان میں شہید لانس نائیک شبیر احمد ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک
February 21, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید لانس نائیک شبیر احمد کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کر دی گئی۔

شہید لانس نائیک شبیر احمد کو ہزارہ ٹاؤن کے قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے دستے نے سلامی دی۔

ایک روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ میں 28 سالہ لانس نائیک شبیر احمد شیہد ہوگئے تھے۔

پاک فوج کی جانب سے آپریشن میں دہشت گرد حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان اور محمد اللہ ہلاک ہوئے۔