Friday, October 7, 2022

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک
February 20, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن میں دہشتگرد حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان اور محمد اللہ ہلاک ہوئے جبکہ پانچویں دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے 28 سالہ سپاہی شبیر احمد شہید ہوئے۔ کوئٹہ کے رہائشی سپاہی شبیر نے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اسلحے میں مشین گنز، دستی بم اور مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔