Sunday, September 8, 2024

شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
January 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں سکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد غیور اور بہاؤالدین مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

قبل ازیں بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا ، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا تھا ۔