Friday, April 26, 2024

شمالی وزیرستان، فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد عرفان عرف ابو دردہ مارا گیا

شمالی وزیرستان، فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد عرفان عرف ابو دردہ مارا گیا
February 9, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں فائرنگ تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عرفان عرف ابو دردہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شیوا میں 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز، دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد ہوا۔

دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ، اغواء کی وارداتوں  میں ملوث تھا۔ مقامی آبادی نے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز آپریشن کو سراہا اور علاقے سے انسداد دہشتگردی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔