Saturday, May 4, 2024

شمالی عراق کے شہر اربیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

شمالی عراق کے شہر اربیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
March 13, 2022 ویب ڈیسک

اربیل (92 نیوز) - شمالی عراق کے شہر اربیل پر بیلسٹک میزائل برسا دئیے گئے۔

عراقی حکام کے مطابق اربیل شہر پر 12 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق میزائلوں کے ذریعے ایئرپورٹ کےقریب تنصیبات کونشانہ بنایا گیا۔ میزائل کا نشانہ بننے والے علاقے میں امریکی ایئربیس موجود ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ میزائل حملے اشتعال انگیز ہیں، حملوں میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

امریکی دفترخارجہ کے مطابق امریکی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔