Saturday, May 18, 2024

شمالی وزیرستان، زخمی دہشتگرد کمانڈر3 ساتھیوں سمیت گرفتار، 3 شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان، زخمی دہشتگرد کمانڈر3 ساتھیوں سمیت گرفتار، 3 شدت پسند ہلاک
July 23, 2022 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے، پہلے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، دوسری کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق اسلحہ، گولیاں اور دیسی ساختہ بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ دہشت گرد فورسز کے خلاف کارروائیوں، بھتہ خوری اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔