Friday, March 29, 2024

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
June 25, 2022 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔