Tuesday, April 16, 2024

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
July 2, 2022 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غلام خان کلے میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ہلاک ہوئے۔

ہشتگردوں سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئیں، مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔