Friday, March 29, 2024

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
August 20, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، آئی ای ڈیز کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔

دہشت گرد کمانڈر خبیب اگست 2022 میں میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔