Saturday, May 18, 2024

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک جوان شہید
April 14, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ 13 اپریل کو پیش آیا، سکیورٹی فورسز نے بھرپور انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 28 سالہ سپاہی عصمت اللہ خان بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اِن کا تعلق میانوالی سے تھا۔ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔