شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار شہید

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور بھرپور انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 25 سالہ سپاہی شاہزیب امتیاز نے جام شہادت نوش کیا، کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔