شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی خیسور میں خفیہ کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
راولپنڈی (92 نیوز) - سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران چار دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کالعدم جماعت کا اہم ترین سرغنہ بھی شامل ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود تحویل میں لیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔