Wednesday, April 24, 2024

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک
May 17, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) – شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں 16، 17 مئی کی رات دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے دو دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد کمانڈر رشید عرف جابر، عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی۔

مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ عسکری ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔