راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیرستان میں رزمک کے علاقے میں سکیورٹی فورسزکے قافلے پربارودی سرنگ کے دھماکہ میں پاک فوج کے دو جوان ملک پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں کرک سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ لانس نائیک احسان اور کرم سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ لانس نائیک ساجد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق نواحی علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔