Tuesday, April 23, 2024

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر سرحد پار افغانستان سے حملہ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر سرحد پار افغانستان سے حملہ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
September 20, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منہ توڑ جواب میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا۔ دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی نذر محمد شہید ہو گئے۔

 پاکستان کیخلاف دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کا استعمال قابل مذمت ہے۔ امید ہے افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔