Saturday, July 27, 2024

شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید
September 25, 2022 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بم دھماکےمیں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں نائب صوبیدار جاوید اقبال، نائیک حسین احمد شامل ہیں۔

نائب صوبیدار جاوید اقبال شہید کی عمر 42 سال، تعلق اٹک جبکہ نائیک حسین احمد شہید کی عمر 38 سال، تعلق اوکاڑہ سے تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ مواد پھٹنے کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے تک  کلیرنس آپریشن جاری ہے۔