Friday, April 19, 2024

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک
February 26, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضلع اسپن وام میں خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ علاقے کے مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز آپریشن کو سراہا ۔ مقامی افراد نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔