Tuesday, April 23, 2024

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
June 28, 2022 ویب ڈیسک

دتہ خیل (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے 2 پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہو گیا۔

قوم کی صحت کے دشمنوں کو خیبرپختونخوا سے پولیو کے خاتمے کا مشن ایک آنکھ نہ بھایا۔ امن اور قومی صحت کے دشمنوں نے اس بار قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا۔

تحصیل دتہ خیل کے علاقہ تنگ کلی میں پولیو ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پولیس سیکیورٹی میں علاقے میں انسداد پولیومہم میں مصروف تھی۔ فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس کانسٹیبل اور ایک پولیو ورکر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ سے ایک پولیو ورکرز زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔