Monday, May 6, 2024

شمالی وزیرستان کے علاقہ شیوا میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقہ شیوا میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشتگرد ہلاک
December 1, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقہ شیوا میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار پاروش شہید ہو گیا۔ سکیورٹی فورسز  نے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک  دہشتگرد کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ مارا گیا دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔