Tuesday, May 7, 2024

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک
December 3, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں گزشتہ روز ہوئی۔

سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی میں بڑی کامیابی ملی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں، مارا گیا دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف بڑی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گرد اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا، سی ٹی ڈی کو بھی متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔