Thursday, March 28, 2024

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، چار فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، چار فوجی جوان شہید
August 9, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس میں چار فوجی جوان شہید ہو گئے۔

خودکش حملے میں شہید ہونے والے جوانوں میں 22 سالہ مانسہرہ کے رہائشی لانس نائیک شاہ زیب، 26 سالہ غزر کے رہائشی لانس نائیک سجاد، 25 سالہ کوہاٹ کے رہائشی سپاہی عمیر، 30 سالہ نارووال کے رہائشی سپاہی خرم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کی  تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔