Friday, May 3, 2024

شمالی وزیرستان، جھڑپ میں دو سپاہی شہید، دو دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان، جھڑپ میں دو سپاہی شہید، دو دہشت گرد ہلاک
February 27, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقہ اسپن وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ار دو گرفتار کر لئے گئے۔

دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف  کارروائیوں اورمعصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

.دہشت گروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سپاہی شہید ہوگئے، شہید سپاہی انعام اللہ کا تعلق باجوڑ اور افضل خان کا تعلق اپر دیر سے ہے،