Friday, April 26, 2024

شمالی وزیرستان، فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگرد ہلاک، لانس نائیک زاہد احمد شہید

شمالی وزیرستان، فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگرد ہلاک، لانس نائیک زاہد احمد شہید
June 18, 2022 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دہشت گرد ہلاک جبکہ لانس نائیک زاہد احمد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی۔ ہلاک دہشت گرد سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ لانس نائیک زاہد احمد احمد دھرتی ماں پر قربان ہو گئے، لانس نائیک زاہد احمد کی عمر 32 سال، ان کا تعلق چارسدہ سے تھا۔