شمالی وزیرستان، فائرنگ کے تبادلہ میں 7 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فوجیوں نے دہشت گردوں سے موثر انداز میں مقابلہ کیا اور اس کے نتیجے میں پاراچنار، کرم کے صوبیدار منیر حسین اور ڈیرہ اسماعیل خان کے حوالدار بابو خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو قبول کیا۔
مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔