Friday, May 3, 2024

شمالی وزیرستان، چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

شمالی وزیرستان، چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
May 24, 2023 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

شہداء میں سکیورٹی اہلکار سعید، جاوید، حکیم جان شامل ہیں، زخمیوں میں سکیورٹی اہلکار منظور اور شاکر شامل ہیں۔ شہداء اور زخمیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔