Thursday, March 28, 2024

شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکہ، 3 سکیورٹی اہلکار، 3 بچے شہید

شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکہ، 3 سکیورٹی اہلکار، 3 بچے شہید
May 15, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکہ میں 3 سکیورٹی اہلکار اور 3 بچے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اسفر، سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں۔ خود کش دھماکے میں 3 بچے بھی شہید ہوئے، جن میں 11 سالہ احمد حسن، 8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل ہیں۔

شہید لانس حوالدار زبیر قادر کی عمر 33 سال، تعلق پاکپتن سے تھا، سپاہی عزیر اسفر کی عمر 21 سال تعلق ہری پور سے تھا جبکہ سپاہی قاسم مقصود کی عمر 22 سال، تعلق ملتان سے تھا۔

ترجمان کے مطابق انٹیلیجینس ایجنسیاں خودکش حملہ آور، سہولت کاروں کے بارے تحقیقات کر رہی ہیں۔