Wednesday, April 24, 2024

شمالی وسطی علاقوں میں آج بھی بارشوں کا امکان

شمالی وسطی علاقوں میں آج بھی بارشوں کا امکان
June 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک کے شمالی وسطی علاقوں میں آج بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 16 جون کے درمیان لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

کشمیر، گلگت، بلوچستان میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک بھر میں مون سون کا آغاز بھی جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

پنجاب اور سندھ میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، مون سون کا پہلا مرحلہ اگست کے وسط تک جارى رہے گا، آخری مرحلے کا دورانيہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک رہنے کی توقع ہے۔

جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان میں 140.8 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے، میدانی علاقوں، دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے، موسلادھار بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں لينڈ سلائيڈنگ کا خدشہ ہے۔