Saturday, September 21, 2024

شمالی علاقہ جات میں روئی کے نرم نرم گالوں کی مانند گرتی برف نے سماں باندھ دیا

شمالی علاقہ جات میں روئی کے نرم نرم گالوں کی مانند گرتی برف نے سماں باندھ دیا
December 12, 2022 ویب ڈیسک

ایبٹ آباد (92 نیوز) - شمالی علاقہ جات میں روئی کے نرم نرم گالوں کی مانند گرتی برف نے سماں باندھ دیا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد برف سے لطف اندوز ہونے ایبٹ آباد پہنچ گئی۔ نوجوان، بچے، بزرگ، خواتین سلفیاں لیتے رہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیشگوئی کردی۔

آسمان سے برستی بوندوں نے جاڑے کی خشکی میں رنگ بھردئیے ماحول نکھرگیا اورتیزہوا کے سنگ درختوں نے خوشی کے گیت گائے۔

ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ سبز درختوں اور پتوں نے سفید چادر اوڑھ لی سحر کن مناظر نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرا کردیا۔

متعد د شہری مستوں میں ایک دوسرے پربرف کے گولے پھینکتے رہے، بچے گھوڑ سواری تو بڑے نشانہ بازی کرتے رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے
علاوہ بارش جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ سندھ میں بیشتر اضلاع میں
موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اسی طرح میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا راج رہے گا۔