Tuesday, April 16, 2024

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا
October 4, 2022 ویب ڈیسک

سیول (92 نیوز) - شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا۔

2017ء کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا نے جاپان کی حدود میں میزائل داغا ہے۔ درمیانے درجے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرق میں سمندر میں گرا۔

جاپانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے وحشیانہ اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق میزائل تجربے کے دوران جاپان میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔

جاپانی حکام نے کہا ہےکہ شمالی کوریا نے شائد بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم ومیو کیشیدا نے نیشل سکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔