Sunday, May 5, 2024

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے چار کروز میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے چار کروز میزائلوں کا تجربہ
February 24, 2023 ویب ڈیسک

سیول (92 نیوز) - شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے چار کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

میزائل تجربوں کا مقصد تیزترین جوابی کارروائی کی صلاحیت کاجا ئزہ لینا تھا۔ جوہری وار ہیڈز سے لیس میزائل دوہزار کلومیٹر دور ہدف کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

شمالی کوریا نے ہفتے کے روز بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ امریکا اور جنوبی کوریا کے حکام نے فوری طور پر اس تجربے کی تصدیق نہیں کی۔

شمالی کوریا کی طرف سے اسٹریٹجک کروز میزائل لانچ کرنے کی مشق کا انعقاد کیا گیا۔