Sunday, September 8, 2024

شمالی کوریا کا امریکی اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں سے قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا امریکی اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں سے قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
September 25, 2022 ویب ڈیسک

پیانگ یانگ (92 نیوز) - شمالی کوریا نے امریکی اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں سے قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کی مشرقی سمندری حدود میں داغا گیا۔

جاپان کی جانب سے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی گئی۔ چینی سفارت خانے کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

جاپانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل نے زیادہ سے زیادہ 50 کلومیٹر اونچائی تک اڑان بھری، میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا، جس سے بحری یا ہوائی ٹریفک میں مسائل کی کوئی اطلاع نہیں۔

ماہرین کے مطابق حالیہ برسوں میں شمالی کوریا کی جانب سے ایسے میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔