Friday, May 20, 2022

شمالی کوریا کا آب دوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا آب دوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
May 8, 2022 ویب ڈیسک

پیانگ یانگ (92 نیوز) - شمالی کوریا نے آب دوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

جنوبی کورین آرمی کا کہنا ہے شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے میزائل لانچ کیا۔ جاپانی وزیر دفاع نے کہا شمالی کوریا کے میزائل تجربوں سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا۔

قبل ازیں بھی شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے دعوی کرتے ہوئے کہا تھا شمالی کوریا نے میزائل مشرقی علاقے سینپو سے سمندر میں داغا، مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔