Friday, April 26, 2024

شمالی فلپائن میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک

شمالی فلپائن میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک
July 27, 2022 ویب ڈیسک

منیلا (92 نیوز) - شمالی فلپائن میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔

شمالی فلپائن میں زلزلے نے تباہی مچا دی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.1 تھی ۔ زلزلے سے 4 افراد ہلاک  ہو گئے جبکہ 60 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زلزلے سے شمالی صوبے  میں ایک اسپتال کی عمارت سمیت شہر بھر کی متعدد  عمارتیں  ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ دارالحکومت منیلا میں  بھی  زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے  گئے ۔ شہری خوف  میں گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔

فلپائن کے وزیر داخلہ بنجمن ابالوس کا کہنا ہے کہ دو افراد بینگویٹ صوبے میں، ایک ابرا میں اور ایک دوسرے صوبے میں ہلاک ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد ٹرین سروس بند کر دی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ قدیم تاریخی عمارتوں کو بھی شدید نقصاں پہنچا ہے۔

یو ایس جیولوجیکل سروے  کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈولورس قصبے سے 11 کلومیٹر  جنوب مشرق  اور گہرائی 10 کلومیٹر  تھی۔ فلپائنی صدر مارکوس جونیئر کہا کہ زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور  نقصانات   پر افسوس ہے ۔ ہم ضرورت مندوں اور اس آفت سے متاثر ہونے والوں کے لیے فوری مدد کی یقین دہانی کراتے ہیں۔