راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی مقدار میں ساز و سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج غیرمتزلزل عزم کے ساتھ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔