Thursday, March 28, 2024

شمالی اور جنوبی کوریا کے ایک دوسرے کے ساحلی علاقوں پر میزائل حملے

شمالی اور جنوبی کوریا کے ایک دوسرے کے ساحلی علاقوں پر میزائل حملے
November 3, 2022 ویب ڈیسک

سیول (92 نیوز) - شمالی اور جنوبی کوریا نے ایک دوسرے کے ساحلی علاقوں پر میزائل حملے کر دیئے۔

دنیا میں ایک اور ٹکراؤ کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ کوریائی ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں 23 بیلسٹک میزائل فائر کئے۔ ایک میزائل جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب گرا۔ جواب میں جنوبی  کوریا کے جنگی  طیاروں نے تین   میزائل داغ دئیے ۔ شمالی کوریا کی توپ خانے  سے  بھی گولہ باری ، 100 شیل فائر کئے ۔

دوسری جانب امریکا نے شمالی کوریا پر روس کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔