Thursday, April 25, 2024

شجاعت حسین نے چھوٹے بھائی وجاہت حسین کے الزامات مسترد کردیئے

شجاعت حسین نے چھوٹے بھائی وجاہت حسین کے الزامات مسترد کردیئے
June 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گجرات کے چودھری خاندان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، مسلم لیگ ق کے قائد چودھری شجاعت حسین نے چھوٹے بھائی وجاہت حسین کے الزامات مسترد کردیئے۔ 

چودھری برادران میں اختلافات بڑھنے لگے، پہلے چودھری شجاعت اور پرویزالہٰی کے راستے جدا ہوئے، چودھری وجاہت کے بیان نے خلیج کو مزید گہرا کردیا۔

چودھری وجاہت کے بیان پر چودھری شجاعت نے سخت ردعمل دیا ہے، چودھری شجاعت حسین نے ٹویٹ کیا ان کے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین نے ہمارے گھر گجرات میں لوگوں سے چند باتیں کی ہیں۔ قومی سطح کے بڑے رہنما آصف زرداری سے متعلق الزام تراشی کی گئی۔ میرے بیٹوں پر ڈالر مانگنے کا الزام لگایا اگر انہوں نے یہ باتیں کی ہیں تو نہایت بے ہودہ ہیں۔

چودھری شجاعت نے مزید لکھا میرے کہنے پر میرے بچے فی الحال خاموش ہیں۔ انہوں نے میرے کہنے پر ہی اپوزیشن کے متفقہ امیدوار وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ ڈالا تھا۔