لندن (92 نیوز) - شہزادہ ہیری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ ولیم نے مجھ پر حملہ کیا۔
شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا کہ میگھن سے متعلق بحث کے دوران ولیم نے انہیں مارا، جھگڑے میں ان کی کمر پر چوٹ آئی۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ افغانستان میں تعیناتی کے دوران ہیلی کاپٹر سے پچیس افراد کو مارا، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا، ہلاکتوں پر فخر ہے نہ ہی کوئی شرمندگی۔
شہزادہ ہیری کی کتاب 10 جنوری کو شائع ہو گی۔