Thursday, April 25, 2024

شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت سے رُجوع

شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت سے رُجوع
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماؤں شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام ایف آئی اے سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رُجوع کرلیا۔ 

رہنما تحریک انصاف شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نام اس وقت اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا جب نہ کابینہ تھا، نہ حکومت اور نہ ہی وزیراعظم۔ بتایا جائے عدم اعتماد کی کارروائی مکمل ہونے سے پہلے نام اسٹاپ لسٹ میں کس نے ڈالا؟۔

گزشتہ روز شہزاد اکبر، شہباز گل، اعظم خان، گوہر نفیس، عمران خان کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر ارسلان خالد اور سینئر آفیسر محمد رضوان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے تھے۔