Thursday, April 18, 2024

شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا نوٹی فکیشن معطل

شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا نوٹی فکیشن معطل
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا نوٹی فکیشن معطل ہو گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہزاد اکبر اور شہباز گل کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔عدالت نے  شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا ایف آئی اے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا گیا۔

مرزا شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ  ایشو یہ ہے کہ عجیب حالات میں مجھ سمیت پانچ افراد کے نام پی این آئی ایل میں شامل کیے گئے۔ وکیل شہباز گل کا کہنا تھا کہ  ان کے مؤکل کے واچ لسٹ، بلیک لسٹ، سٹاپ لسٹ سمیت چار نام ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بلیک لسٹ کو تو یہ عدالت  غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ مرزا شہزاد اکبرنے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے سے پوچھا جائے کہ ریکوئسٹ کس نے کی؟

عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ مجاز افسران مقرر کریں جو وضاحت کریں کہ کس کے کہنے پر نام واچ لسٹ شامل کیے گئے۔ کیس کی مزید سماعت کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی گئی۔