Friday, March 29, 2024

شہید کیپٹن حیدر عباس کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

شہید کیپٹن حیدر عباس کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
February 21, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن حیدر عباس کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی  فائرنگ سے کیپٹن حیدر عباس شہید ہو گئے، شہید کیپٹن حیدر عباس کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قریبی پہاڑوں میں بھاگنے والے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا، دہشتگردوں کے تعاقب کے لیے بھرپور آپریشن اب بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک  جاری رہیں گے، بلوچستان میں لازوال قربانیوں سے حاصل کردہ امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔