Friday, April 26, 2024

شہید بے نظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو متعارف کروایا، بلاول بھٹو

شہید بے نظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو متعارف کروایا، بلاول بھٹو
February 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے 1999ء میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو متعارف کروایا تھا۔

سوموار کے روز جناح اسپتال کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ہیلتھ کیئر اسٹرکچر میں جناح اسپتال بہترین کردار ادا کررہا ہے۔ جناح اسپتال اس وقت بین القوامی معیار کے تحت چل رہا ہے۔ آج ہم نے جناح اسپتال میں 500 بیڈ پر مشتمل سرجیکل کمپلکس کا افتتاح کیا۔ مجھے فخر ہے کہ اتنا بہترین کام کیا ہے، ناصرف مفت علاج فراہم کر رہے ہیں بلکہ کھانا بھی دیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو بولے کہ ملک بھر میں ترقی خصوصاً شعبہ صحت کی ترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مثالی کام جاری ہے۔ ہم اس میں صرف اس لیے کامیاب ہے کہ ہم زیادہ محنت کم وسائل کے ساتھ کرتے ہیں۔ بابائے قوم جناح کے وژن کے تحت اسپتال میں مفت علاج جاری ہے۔