Friday, April 19, 2024

شہریوں کی بڑی تعداد نے عیدکے دوسرے دن ناشتہ پوائنٹس کارخ کرلیا

شہریوں کی بڑی تعداد نے عیدکے دوسرے دن ناشتہ پوائنٹس کارخ کرلیا
May 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عیدکے دوسرے روز بازارکے ناشتے کوترجیح،شہریوں نے چنے کھائے تو حلوہ پوری پربھی ہاتھ صاف کیے اورتواوردہی اورلسی کوبھی ہاتھوں ہاتھ لیا۔

عید کے دوسرے روز بیگمات کا باورچی خانہ چھوڑ کر بازارسے ناشتے پراصرار!

شہریوں نے سادہ چنے،انڈہ چنے،کوفتے چنے اورکھوئے والے چنےاپنی سلیکشن میں رکھے۔

ناشتے میں سری پائے بھی تھے تومغزبھی تھا۔

کچھ شہریوں نے حلوہ پوری کوہاتھوں ہاتھ لیا۔

کچھ نے تو دہی اورلسی کوفرسٹ چوائس میں رکھا۔

پہلوانوں کے شہرگوجرانوالہ میں توشہریوں کی بڑی تعداد فوڈ اسٹریٹ پہنچی۔

کھڑکی توڑ رش کے باعث فوڈ اسٹریٹ میں رونق لگ رہی۔

شہریوں نے ناشتہ کیا اورگھروالوں کے ساتھ پیک بھی کرواکرلے گئے۔