Tuesday, April 23, 2024

شہریوں کا نمازِعید کے بعد شہر خموشاں کا رخ، پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی

شہریوں کا نمازِعید کے بعد شہر خموشاں کا رخ، پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی
May 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نمازِعید کی ادائیگی کے بعد یادوں کے شہر آباد ہو گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے نمازِعید کی ادائیگی کے بعد شہر خموشاں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں اور آ نسوؤں کا نذرانہ پیش کیا۔

نمازِعید کی ادایئگی کے بعد شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان پہنچے، ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبور پر حاضری دی، کہتے ہیں کہ عید جیسے تہوارپر دنیا سےرخصت ہوجانے والے پیاروں کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔

شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر گلاب کی پتیاں نچھاور کیں اورقرآن پاک کی تلاوت بھی کی، انہوں نے کہا اپنے پیاروں کو ہرگز نہیں بھولے، یہی وجہ ہے کہ عید کی خوشیوں میں اُن کی یادیں قبرستان کھینچ لاتی ہیں۔

اس موقع پر قبرستان کے باہر لگائے گئے پھولوں کے اسٹالز پر بھی رش لگا رہا،کسی نے اگر بتیاں خریدیں تو کسی نے پھولوں کی پتیاں۔