Sunday, September 8, 2024

شہریار آفریدی کی خودکش حملے کی خواہش، ویڈیو منظرِعام پر آگئی

شہریار آفریدی کی خودکش حملے کی خواہش، ویڈیو منظرِعام پر آگئی
March 25, 2022 ویب ڈیسک

کوہاٹ (92 نیوز) - چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی خودکش حملے کی خواہش کا اظہار کردیا، ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

کوہاٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بولے خودکُشی حرام نہ ہوتی تو جسم پر بارود باندھ کر پارلیمان کے منافقین کو اڑا دیتا، خواہش ہے ان کی بنیاد ختم ہو جائے جو ملک کا سودا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان بھی چند روز قبل خود کش حملے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔