Friday, April 26, 2024

شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی

شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی
September 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایک طرف حبس تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو سکی۔ شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 800 میگاواٹ سے زائد ہو چکا ہے۔ طلب 27 ہزار 2 سو اور پیداوار 20 ہزار 300 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 7 ہزار 5 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 6سو70میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 8 ہزار9سو میگا واٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس5سو میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 143 ہے۔ بگاس پاور پلانٹس سے 87 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جوہری ایندھن 2 ہزار 5سو69میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔