Friday, March 29, 2024

شہرہ آفاق شاعر محسن نقوی کی آج 26 ویں برسی

شہرہ آفاق شاعر محسن نقوی کی آج 26 ویں برسی
January 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شہرہ آفاق شاعر محسن نقوی کی آج 26 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

اردو شاعری کو اوجِ کمال بخشنے والے محسن نقوی کا اصل نام سید غلام عباس تھا۔ ان کے غزل اور نظم کے قادرا لکلام شاعر ہونے میں دو آراء نہیں ہو سکتیں۔

ان کی شاعری کا محور معاشرہ، انسانی نفسیات، رویئے، واقعۂ کربلا اور دنیا میں ازل سے جاری معرکہ حق وباطل ہے۔ مرثیہ نگاری میں انہوں نے واقعہ کربلا کے استعارے جابجا استعمال کئے۔

محسن نقوی کی تصانیف میں عذاب دید، خیمہ جان، برگ صحرا، طلوع اشک، حق عالیہ بھی شامل ہیں۔ بندِ قبا ریزہ حرف، رختِ شب، خیمہ جاں، موجِ ادراک اور فراتِ فکر بھی ان کے مجموعہ کلام ہیں۔

پانچ مئی انیس سو سینتالیس کو ڈیرہ غازی خان میں طلوع ہونے والا اردو ادب کا سورج پندرہ جنوری انیس سو چھیانوے کو اس وقت غروب ہو گیا جب لاہور میں نامعلوم افراد نےان پر فائرنگ کر دی۔